لودھراں : فصلیں تباہ ہونے کا خطرہ

0
53

لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) چھاڑ نہر میں شگاف پڑنےسےہزاروں ایکڑ رقبہ زیر آب4بڑی فصلیں شدیدمتاثر،ضلعی انتظامیہ دیگر تقریبات میں مصروف

اہل علاقہ اپنی مددآپ کےتحت شگاف بند کرنے میں مصروف،متاثرہ علاقہ میں چک 99ایم 97 ایم چک 95 ایم اور بستی دوران والا کے علاقے زیر آب آئے پانی کی وجہ سے چار فصلیں شدید متاثر،جسمیں کپاس، دھان، مکئ اور گنا کی فصلیں شامل ہیں۔

شگاف پڑنے کو کئی گھنٹے گزر چکے ضلعی انتظامیہ نہ پہنچ سکی۔اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت ٹریکر لگا کر شگاف بند کرنے میں مصروف،ضلعی انتظامیہ غائب،ضلعی انتظامیہ وزیر ریلوے کی لودھراں استقبالیہ آمدکی تقریب میں مصروف رہی۔متعلقہ محکموں کی عدم توجہی کی وجہ سے اہل علاقہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف –

اگر انتظامیہ نے بروقت شگاف کو بند نہ کیا تو مزید بستیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔اہل علاقہ،شگاف سے تقریباً تین ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ متاثر ہوا ہے اہل علاقہ کی گفتگو

Leave a reply