ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چھٹہ کا کہنا ہے کہ لاہور ماسٹر پلان کیس میں پرویز الہیٰ نے جعلسازی سے دس ارب روپے کا فائدہ حاصل کیا۔ تفتیش کیلئے ان کی گرفتاری اور ریمانڈ ضروری ہے۔ فرح گوگی کی گرفتاری کیلئے جلد ریڈ نوٹس جاری کروانے کی اسٹیج پر ہوں گے۔ عثمان بزدار کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ لاہور ماسٹر پلان کیس میں پرویز الہیٰ نے قصور میں واقع ذاتی اراضی کو جعلسازی کے ذریعے منصوبے میں شامل کیا، جس سے ان کے خاندان کو دس ارب روپے کا فائدہ پہنچا۔
مزید یہ بھی پڑھیں
سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود
امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 194 کا ہدف دے دیا
سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ رحیم یار خان شوگر ملز کیس اور پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں بھی پرویز الہیٰ واضح طور پر ملوث ہیں، ان کا ریمانڈ لے کر تفتیش کرنا بہت ضروری ہے۔ مجسٹریٹ کی جانب سے پرویز الہیٰ کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کی وجہ سے کیس پر بہت برا اثر پڑا جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ فرح گوگی کے خلاف مقدمہ درج ہے، ان کی گرفتاری کیلئے جلد ریڈ نوٹس جاری کروایا جائےگا۔

Shares: