بالی وڈ‌کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم جوان آج سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے . شاہ رخ خان نے اس فلم کی پرموشن جم کر کی ہے. یہاں تک کہ دبئی کے برج خلیفہ پر فلم کا ٹریلر تک جاری کیا گیا. کہا جا رہا ہے کہ فلم نے پہلے ہی دن ریکارڈ توڑرش لیا ہے. اور ایڈوانس بکنگ میں تو فلم پہلے ہی سپر ہٹ ہو چکی ہے. جوان فلم کو دیکھنے کےلئے شائقین سینما گھروں میں جوک در جوک جا رہے ہیں ، سینما گھروں کے اندر اور باہر اس قدر رش ہے کہ پائوں دھرنے کی جگہ نہیں ہے. ہر کوئی اپنے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان کی فلم دیکھنے کےلئے بے تاب ہے اور اس فلم کو دیکھنے کےلئے وہ کوئی بھی قیمت دیکر کر ٹکٹ لینے کوتیار ہے.

اس فلم کی ریلیز پر بھارت میں باقاعدہ کئی علاقوں میں جشن کا سماں ہے. اور لوگ بہت خوش ہیں کہ ان کی فلم سینما گھروں کی آخر کار زینت بنی ہے. یاد رہے کہ فلم میں شاہ رخ خان نے حقیقت میں اپنے بال اتروائے ہیں . اپنے تیس سالہ کیرئیر میں کبھی ایسا نہیں ہواکہ شاہ رخ خان فلم کی خاطر گنجے ہوئے ہوں. پٹھان کے بعد س سال کنگ خان کی یہ ریلیز ہونے والی دوسری فلم ہے. ویک اینڈ پر پتہ چلے گا کہ فلم ن ے درحقیقت کتنا بزنس کیا لیکن ایڈوانس بکنگ میں تو فلم ریکارڈ بنا رہی ہے.

موجود دور میں مجھ سے کام لینے والا کوئی نہیں میرا

حمائمہ ملک نے بشری اقبال کے ساتھ کھڑی ہو گئیں

احسان فراموش میں مومنہ اقبال کی اداکاری نے شائقین کے دل موہ لئے

Shares: