بالی وڈ کے اداکار ارجن کپور کا نام کوشا کپیلا نامہ لڑکی کے ساتھ لیا جا رہا ہے . کہا جا رہا ہے کہ ارجن آج کل انہیں ڈیٹ کررہے ہیں. کوشا کپیلا آ گئی ہیں میدان میں انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے کہا ہے کہ میرا ارجن سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے ، جس طرح کی بکواس میرے بارے میں لکھی جا رہی ہے وہ سب غلط ہے. میرے بارے میں ہر روز میں کچھ نہ کچھ بکواس پڑھتی رہتی ہوں پڑھ کر بہت غصہ آتا ہے میری دعا ہے کہ میری والدہ یہ سب نہ پڑھیں . انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں اور یہ جھوٹی خبریں میرا زہنی سکون نہ صرف برباد کررہی ہیں بلکہ میری سماجی زندگی پر بھی اثر انداز ہو رہی ہیں.
”دو لوگوں کے معاملے میں مجھے کیوں گھسیٹا جا رہا ہے ”میں نہیں سمجھ سکی. یاد رہے کہ ملائکہ اورڑہ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے ارجن کو چھوڑ کر اب ایک بزنس مین سے شادی کر لی ہے. اور ارجن کوشا کپیلا نامی لڑکی کو ڈیٹ کررہے ہیں. کوشا کپیلا نے خاموشی توڑتے ہوئے ایسی خبروں کی تردید کی دی ہے.