سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دے دی

0
39

کولمبو،سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے دی 258 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 48.1 اوورز میں 236 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی
میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر257 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کے باؤلرز نے چھٹے اوور میں پہلی کامیابی حاصل کرلی جب سری لنکا کا اسکور 34 رنز تھا، حسن محمود نے دیموتھ کارونارتنے کی 18 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
پاتھم نسانکا اور کوسل مینڈس نے دوسری وکٹ پر اچھے شراکت کرتے ہوئے ٹیم کی سنچری مکمل کی تاہم شریف الاسلام نے 40 رنز بنا کر کھیلنے والے پاتھم نسانکا کو ایل بی ڈبلیو کرکے پویلین کی راہ دکھائی۔
کوسل مینڈس نے 73 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی اور 50 کے اسکور پر شریف الاسلام کی وکٹ بنے اور اس وقت سری لنکا کا اسکور 26 ویں اوور میں 117 رنز تھا۔
سری لنکا کا اسکور 38 ویں اوور میں 164 رنز تھا اور 5 وکٹیں گر چکی تھیں تاہم کپتان داسن شناکا نے سماراوکرما کا ساتھ دیا اور ٹیم کا اسکور 224 رنز تک پہنچانے کے لیے 24 رنز بنائے ، داسن شناکا 24 رنز بنانے کے بعد 47 ویں اوور کی چوتھی گیند پر آؤٹ ہوئے ، دینتھ ویلالیف 3 اور مہیش تھیکشانا 2رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سمارا وکرما نے 72 گیندوں پر 8 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 93 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 257 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود اور تسکین احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، شریف الاسلام نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Leave a reply