پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سائفرکیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی اور وزارت قانون نے سائفرکیس کی اٹک جیل میں سماعت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت قانون کے مطابق خصوصی عدالت کے جج کی درخواست پر سماعت اٹک جیل میں کرنے پر اعتراض نہیں جبکہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جج نے سکیورٹی وجوہات کے باعث سماعت اٹک جیل میں کرنے کی درخواست کی۔
جبکہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفرکیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی، دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی حد تک کل خصوصی عدالت تیسری بار اٹک جیل میں لگےگی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کل اٹک جیل جائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
تاہم ذرائع کے مطابق شاہ محمودقریشی کےخلاف سائفرکیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہی ہوگی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین پہلے اٹک جیل جائیں گے پھر جوڈیشل کمپلیکس پہنچیں گے اور ذرائع نے بتایاکہ شاہ محمودقریشی کو کل جوڈیشل کمپلیکس میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا جائےگا جبکہ خیال رہے کہ سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کا کل 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈمکمل ہوگا۔