سیاسی جماعتوں میں میر جعفر۔ تجزیہ، شہزاد قریشی

پروپیگنڈوں سے دو ررہیں جو ہماری قومی سلامتی کے لئے نیک شگون نہیں
0
50
shehad qureshi

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی لندن سے واپسی کا اعلان ان کے بھائی سابق وزیراعظم اور (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف نے کردیا ہے۔ میاں محمد نواز شریف نے بذات خود اس کا اعلان نہیں کیا وہ شہباز شریف کے اعلان کے وقت ساتھ کھڑے تھے۔ میاں محمد نواز شریف کو پاکستان آنے سے پہلے اپنے آس پاس کا جائزہ انتہائی دوربینی سے لینا چاہئے۔

ملکی سیاسی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیجئے سیاست میں اور سیاسی جماعتوں میں ایسے ایسے میر جعفر موجود ہیں جن کا کوئی دین مذہب نہیں بلکہ یہ بے غیرتی کے پیٹ میں جنم لیتے ہیں اور حرص و آز کی گلیوں میں پروان چڑھتے ہیں اور دارالعلوم چاپلوسیاں میں ماہر اسفل و ارزل کی ڈگریاں لے کر اس بازار سے ہوتے ہوئے کسی کونے کھدرے میں بیٹھ کر اپنے شکاری کے درہم و دینار پر نظریں گاڑے ہوئے ہر آنے جانے والے کی مونچھ کا بال بننے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
قاضی فائز عیسیٰ کیلئے سکیورٹی مقرر کردی گئی

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ شدید تنقید کے زد میں
مریم نواز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
شیخ رشید نے ایک بار پھر 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل کا دعوی کردیا/
ملک کے کروڑوں عوام اور بالخصوص نوجوان نسل سے گزارش ہے کہ وہ ایسے پروپیگنڈوں سے دو ررہیں جو ہماری قومی سلامتی کے لئے نیک شگون نہیں دنیا میں کون سی قیادت ہے جو اپنے قومی سلامتی کے فیصلوں میں فوج اور جملہ اداروں کے مشوروں پر عمل نہیں کرتی۔ حقیقت یہ ہے کہ فوج اور اس کے جملہ ادارے قومی سلامتی کے ذمہ دار ہوتے ہیں عراق پر امریکی حملے کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں اس وقت کے صدر بش کے اپنے ذاتی ذرائع نہیں تھے سی آئی اے اور پینٹاگان کے مشوروں پر عمل ہوا۔ پاک فوج ملک کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ تو ہے ہی اپنے کندھوں پر ان گنت افسروں اور جوانوں کے شہداء کے خون کی بھی بھاری ذمہ داری ہے جو ملک کی حفاظت اور ملک میں رہنے والوں کے کل کو محفوظ رکھنے کے لئے اپنا آج ہم پر قربان کرگئے۔ عالمی طاقتوں کے اس خطے میں اپنے مفادات ہیں عالمی سازشوں کے سامنے ہماری فوج اور جملہ ادارے سینہ سپر ہیں۔

Leave a reply