خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ اراکین کے قلمدان تبدیل کردیے گئے ہیں، نئے قلمدانوں سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق قلمدانوں میں ردوبدل کرنے کے بعد انجینئر عامر ندیم درانی سے ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ اور انڈسٹری کامرس اور فنی تعلیم کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔
نگراں وزیر عامر ندیم کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور لوکل گورنمنٹ الیکشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کے محکمے تفویض کئے گئے ہیں، عامرعبداللہ کو قبائلی امور، انڈسٹری اور کامرس کا قلمدان دے دیا گیا، ڈاکٹر سرفرازعلی شاہ سے کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزارتیں واپس لی گئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سیاسی جماعتوں میں میر جعفر۔ تجزیہ، شہزاد قریشی
مولانا فضل الرحمان کا  فیس بک پیج ہیک
مریم نواز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
شیخ رشید نے ایک بار پھر 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل کا دعوی کردیا/
نگراں مشیر ڈاکٹر سرفراز علی کو پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ساتھ توانائی اور منرل ڈیولپمنٹ کے قلمدان دیے گئے ہیں، ظفراللہ خان سے آبپاشی کا قلمدان واپس لے کر ہاؤسنگ کے ساتھ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کے قلمدان تفویض کئے گئے ہیں۔








