اسلام آباد: حکومت کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پاور ڈویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ سات دنوں میں ایک ارب یونٹ بجلی ریکور کرکے 490 بجلی چوروں کو گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی: سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے، 7 دنوں میں ایک ارب یونٹ بجلی کی ریکوری کرلی گئی ہے7 ستمبر سے 14 ستمبر تک بجلی چوروں کے خلاف 4 ہزار 241 مقدمات درج ہوئے، سات روز میں 490 بجلی چور گرفتار کیے گئے، اب تک 95 کروڑ روپے 10 لاکھ کی ریکوری کی گئی اور آج ریکوری ایک ارب کی حد عبور کر جائے گی۔
واضح رہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں 2 کروڑ 62 لاکھ روپے کی ادائیگیاں نہ کرنے پر 25 سے زائد ٹرانسفارمرزاُتارلیے گئے جب کہ 10 ڈیفالٹرز ڈھائی کروڑ روپے کے واجبات ادا کرکے اپنے کنکشنز بحال کروائے۔
بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن،درجنوں گرفتاریاں، ٹرانسفارمرزبھی اُتارلیے گئے
فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 128 بجلی چورپکڑے گئے، 4 لاکھ 49 ہزار ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں ایک کروڑ 38 لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ بجلی چوری میں ملوث زرعی صارفین کے 17 ٹرانسفامرز بھی اتارے گئے، وہاڑی میں 123 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر کے 6 کو گرفتار کیا گیا۔
سرگودھا، بھکر، میانوالی اور خوشاب میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران 110 بجلی چوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں 64 مقدمات درج کرکے 40 افراد کو گرفتار کیا گیا-
انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) ریجن میں 267 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرکے 29 افراد کو گرفتار کیا گیا آپریشن کے دوران اب تک 04 کروڑ 28 لاکھ 18 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کرتے ہوئے 59 لاکھ 2 ہزار سے زائد رقم وصول کرلی گئی۔