بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن،درجنوں گرفتاریاں، ٹرانسفارمرزبھی اُتارلیے گئے

10 ڈیفالٹرز نے ڈھائی کروڑ روپے کے واجبات ادا کرکے اپنے کنکشنز بحال کروائے
0
377
fia

ملک کے مختلف شہروں میں بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن جاری ہے،اس ضمن میں حکام نے درجنوں افراد گرفتار کرکے لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کردیئے-

باغی ٹی وی :بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں 2 کروڑ 62 لاکھ روپے کی ادائیگیاں نہ کرنے پر 25 سے زائد ٹرانسفارمرزاُتارلیے گئےجبکہ 10 ڈیفالٹرز نے ڈھائی کروڑ روپے کے واجبات ادا کرکے اپنے کنکشنز بحال کروائے۔

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 128 بجلی چورپکڑے گئے، 4 لاکھ 49 ہزار ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں ایک کروڑ 38 لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ بجلی چوری میں ملوث زرعی صارفین کے 17 ٹرانسفامرز بھی اتارے گئے، وہاڑی میں 123 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر کے 6 کو گرفتار کیا گیا۔

پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی نگرانی کیلئے نئے ادارے کا قیام

سرگودھا، بھکر، میانوالی اور خوشاب میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران 110 بجلی چوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں 64 مقدمات درج کرکے 40 افراد کو گرفتار کیا گیا-

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) ریجن میں 267 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرکے 29 افراد کو گرفتار کیا گیا آپریشن کے دوران اب تک 04 کروڑ 28 لاکھ 18 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کرتے ہوئے 59 لاکھ 2 ہزار سے زائد رقم وصول کرلی گئی۔

حیسکوترجمان کے مطابق حیدرآباد میں بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران نسیم نگر کے ایک پلازہ میں بجلی چوری پکڑی گئی، پلازہ میں تین، چار سال سے بجلی چوری کی جا رہی تھی،جس کی ماہانہ مالیت 35 لاکھ روپے بنتی تھی حیدرآباد کے پلازہ میں بجلی چوری کرنے والے بلڈر، مارٹ اور فلیٹوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔

انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا

واضح رہے کہ وفاق میں موجود مختلف وزارتیں، ڈویژنز اور سرکاری ادارے آئیسکو کے اربوں کے نادہندہ نکلے ، وزیراعظم ہاؤس کا بل بھی ہزاروں میں آنے کے باوجود ادا نہیں کیا گیا وزیراعظم اپنی رہائش گاہ کابل صرف9 ہزار 819 ہونے کے باوجود نادہندہ نکلے وزیراعظم ہاؤس کا گزشتہ ماہ کا بجلی کا بل ادا نہیں کیا گیا۔

دفترخارجہ 14 کروڑ 32 لاکھ 81 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ نکلا۔ بی بلاک میں مختلف وزارتیں 9 کروڑ83 لاکھ 67 ہزار سے زائد کی نادہندہ ہیں کیو بلاک میں وزارت خزانہ سمیت دیگر 4 کروڑ97 لاکھ 20 ہزارروپے سے زائد ، سی بلاک میں واقع وزارتیں 4کروڑ 4 لاکھ 49 ہزار روپے سے زائد کی نادہندہ ہیں پارلیمنٹ ہاؤس کو بھی بجلی بلوں کی مد میں5 کروڑ 20 لاکھ 26 ہزارروپے سے زائد کا نادہندہ بتایا گیا ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی آگاہی مہم؛ نوجوانوں میں انعامات تقسیم

ذرائع کے مطابق ایف بی آر بجلی بلوں کی مد میں ایک کروڑ 54 لاکھ 20 ہزارروپے سے زائد کا نادہندہ جبکہ کابینہ بلاک نے بھی بجلی بلوں کی مد میں 7 کروڑ 64لاکھ 97 ہزار سے زائد ادا نہیں کیے اس دوڑ میں سندھ اورپنجاب ہاؤس بھی شامل ہیں جو بالترتیب 66 لاکھ 53 ہزار اور 51 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں فارن سروس اکیڈمی کے ذمہ 41 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد، نیشنل لائبریری کے ذمے ب12 لاکھ 90 ہزار سے زائد اور نیشنل آرٹ گیلری کے ذمےواجب الادا رقم17لاکھ 80 ہزار سے زائد ہےپارلیمنٹ لاجز بجلی بلوں کی مد میں 10 لاکھ سے زائد اورآزاد کشمیر کونسل سیکرٹریٹ 9 لاکھ 85 ہزار سے زائد کی نادہندہ ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا فیس بک پیج ہیک

Leave a reply