ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) آواز نسواں فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بابا گرو نانک یونیورسٹی میں خواتین پر تشدد کی روک تھام پر آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ،سیمینار کا آغاز تلاوت قران پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا،
سکھ کمیونٹی سے نمائندگی کرتے ہوئے صورب سکھ نے گرو گرنتھ صاحب سے بابا گرو نانک جی کی چند تعلیمات پر روشنی ڈالی سمینار کے مہمان خصوصی جینڈر اسپیشلسٹ سیکورٹی اینڈ لا یو ایس قونصلیٹ مس زوویے رچرڈ اور بابا گرو نانک یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد افضل اور ایشیا فاؤنڈیشن کے سینیئر پروگرامر اعجاز وٹو پنجاب وومین پروٹیکشن اتھارٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر گل حسن عباس اور آواز نسواں فاؤنڈیشن کی صدر ذکیہ رانی سماجی کارکن ڈاکٹر عابد علی عابد ،انم شکیل اور طلبہ و طالبات اور مختلف سماجی و سیاسی اور گھریلو خواتین نے سیمینار میں شرکت کی
سیمینار میں آئے ہوئے مہمانوں نے اپنی تقریر میں بتایا کہ اگر کوئی حادثہ پیش آجائے تو اسے کیسے اور کہاں رپورٹ کرنی ہے اور ہم کیسے خواتین پر تشدد کو روکنے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور آخر میں آئے ہوئے مہمانوں کو خصوصی شیلڈ تقسیم کی گئی اور گردوارے کا وزٹ بھی کرایا گیا