ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی

ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے
0
57
bijli

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرزسے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

چیف انجینئرز نے تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری مہم کا آغاز کیا۔ مہم کے دوسرے روز 987 ڈیفالٹرز سے 21.26 ملین کی وصولی کرلی گئی ہے۔لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر اقبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت کے ساتھ125ڈیڈڈیفالٹرز سے 2.42ملین اورایسٹرن سرکل میں 145 ڈیڈڈیفالٹرز سے4.39 ملین کی ریکوری کی۔دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 108 ڈیفالٹرز سے 6.48ملین اور ساؤتھ سرکل میں 82ڈیفالٹرز سے3.23ملین کی ریکوری کی

اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 99ڈیفالٹرزسے 0.39ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 115 ڈیفالٹرز سے0.90ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 135ڈیفالٹرز سے 0.74 ملین جبکہ قصور سرکل میں 178ڈیفالٹرزسے2.71ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف پہیہ جام ہڑتال جاری

مہنگائی، بچوں کو بھوکا دیکھنا مشکل کام خود کشیاں، احتجاج، بجلی بل موت کا پروانہ

نگران حکومت سے عوام کی توقعات ، تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

سیاستدان سیاست پر ملک کے مفاد کو ترجیح دیں، ڈاکٹر سبیل اکرام

پاکستان کا زرعی ومعاشی مستقبل نئے ڈیموں کی تعمیر سے وابستہ ہے ،ڈاکٹر سبیل اکرام

حکومت بھارت کی آبی جارحیت کا فوری سدباب کرے،ڈاکٹر سبیل اکرام

پنجاب حکومت کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ

Leave a reply