بلوچستان،تین دہشت گرد جہنم واصل،ایک جوان شہید

0
49
ISPR

بلوچستان میں ایک کاروائی کے دوران تین دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ پاک فوج کا ایک جوان وطن پر قربان ہو گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق 14 ستمبر کی شام دہشت گردوں نے والی تنگی کوئٹہ کے قریب سیکورٹی فورسز کی ایک پوسٹ پر حملہ کیا۔ جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے، اسی دوران صوبیدار قیصر رحیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے، واقعہ میں ایک سپاہی زخمی ہوا ہے جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بناتے رہیں گے۔

بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز پاکستان کے امن کے لئے جانوں کے نذرانے دے رہی ہیں، قیام امن کے لئے سیکورٹی اداروں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، پاکستانی قوم وطن کے دفاع کے لئے جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت ہیش کرتی ہے،وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی، ہے اور رہے گی،

محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

 حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

سپیکر قومی اسمبلی اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کوئٹہ ولی تنگی کے قریب دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے صوبیدار قیصر رحیم کو پوری قوم کی طرف سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گردوں کی ہلاکت سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے سپیکر نے کہا کہ پاکستانی عوام اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے تمام ادارے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں

نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے بلوچستان کے ولی تنگی میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ شرپسند عناصر پاک فوج کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے،دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی،دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں،

Leave a reply