بالی وڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب کوئی مجھ پر چلاتا ہے تو میں رو پڑتی ہوں کیونکہ میں آہستہ بولتی ہوں.انہوں نے اپنے کیرئیر کے شروع کے دنوں کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار کسی فیشن شو کی ریہرسل کررہی تھی ، اور وہ ریہرسل کسی فارم ہائوس میں ہورہی تھی ، وہاں پر گراس تھا اس پر یہ ریہرسل ہو رہی تھی ، میری جوتی بار بار گھاس میں پھنس رہی تھی جس کی وجہ سے میں ڈانس کے سٹیپس بہت اچھے سے نہیں کر رپا رہی تھی.
انہوں نے کہاکہ ” کوریوگرافر نے مجھے 50 ماڈلز کے سامنے کہا کہ کیا کررہی ہو”، میں نے اس کو بتایا کہ گھاس میںمیری جوتی پھنس رہی ہے، لیکن وہ نہ سمجھے اور انہوں نے مجھے وہاں موجود سب ماڈلز کے سامنے ڈانٹ پلا دی ، وہ مجھ پر چلائے اور میںانکی اونچی آواز سن کر رو پڑی. میں نے اس کوریوگرافر کے ساتھ کبھی بھی دوبارہ کام نہیں کیا. انہوں نے کہا کہ میں بہت سوچ سمجھ کر کسی بھی پراجیکٹ کا حصہ بنتی ہوں، اگر ٹیم پسند نہ آئے تو پھر دوبارہ اس ٹیم کے ساتھ کام نہیں کرتی چاہیے مجھے کتنا ہی بھاری معاوضہ کیوں نہ مل رہا ہو.