سکس سگما کا ڈرامہ سیریل جیسے آپکی مرضی کو شائقین کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے . ڈرامے میں کرن ملک اور در فشاں کی اداکاری کو بہت پسند کیا جا رہا ہے. اداکار میکال ذوالفقار (شیری) اور درفشاں سلیم (علیزے) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ بھی شامل ہیں۔ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض صبا حمید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نائلہ زہرہ جعفری نے لکھی ہے۔میکال ذوالفقار درفشاں سلیم سے محبت کی شادی کرتا ہے اور شادی کرتے ہی وہ ایکدم بدل جاتا ہے اور درفشاںکو اپنی مرضی کے مطابق ڈیل کرنے کی کوشش کرتا ہے. درفشاں ایک ورکنگ لیڈی ہے اور میکال ذوالفقار ایک امیر گھرانے کا چشم و چراغ.
”کہانی میں ابھی تک یہ دکھایا گیا ہے کہ شادی کے بعد درفشاں کو اسکا سٹیٹس بات بات پر بتایا جاتا ہے .” کرن ملک درفشاں کو پسند نہیں کرتی لیکن بھائی کی پسند کی وجہ سے مجبور ہو کر خاموشی سے شادی میں شریک ہوجاتی ہے. ڈرامے کی ہر قسط کو یوٹیوب پر ملینز میں دیکھا جا رہا ہے. میکال اور در فشاں پہلی بار ایکساتھ کسی ڈرامے میں آئے ہیں. جسے بہت پذیرائی مل رہی ہے.