چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)نوسرباز ٹرک ڈرائیور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
ملز مالکان کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے والا گروہ پکڑا گیا، ملزمان ٹرک کی تہہ میں بجری اور مٹی بھر وزن کرواتے رہے، تھانہ سٹی پولیس نے ڈیڑھ کروڑ روپے برآمد کر لئے، 8 ملزمان کو گرفتار کر کے چار ٹرک بھی پکڑ لئے
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں نے انوکھا فراڈ کرنے کا طریقہ ایجاد کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا ہے فراڈ کرنے والا بین الصوبائی گینگ تھانہ سٹی کی حدود میں رائس ملز مالکان کو کروڑوں روپے کا چونا لگا چکا تھا ایس ایچ او اسلم بھٹی نے مزید پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان دھان یا چاول کا ٹرک لوڈ کرتے جس ٹرک کی نچلی سطح پر 100 من بجری اور مٹی ہوتی رائس ملز میں وزن کرواتے تھے،
ملزمان نے ایک ہی رنگ اور نمبر کے 4 ٹرک بنا رکھے تھے اور صوبہ بھر میں فراڈ کر رہے تھے بجری اور مٹی والے ٹرک کو جلدی سے علحیدہ کرتے اور دوسرے ٹرک کا وزن کروا لیتے تھے گینگ ایک ٹرک میں 100 من بجری اور مٹی کا زائد وزن شامل کروا کر ملز مالکان کو ایک پھیرے میں 5 لاکھ کا نقصان پہنچا رہے تھے
اس طرح ملزمان رائس ملز مالکان کو کروڑوں روپے کا ماہانہ نقصان پہنچاتے سٹی پولیس نے ملزمان سے ایک کروڑ پچاس ہزار روپے برآمد کر لئے ہیں اور چار ٹرک اور 8 ملزمان کو گرفتار جبکہ فرار سرغنہ ظفر اللہ، عمران سمیت 3 ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔