گو جرہ : نجی گودام سے 800 بوری چینی برآمد ،گودام سیل

ضبط شدہ چینی کو سرکاری ریٹ پر فروخت کیا جائے گا۔ضبط شدہ چینی سرکاری ریٹ 140 روپے کلو ، کل زینب ہال اور میونسپل کمیٹی گوجرہ میں سٹال لگا کرفروخت کی جائے گی

گو جرہ باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے )گوجرہ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف متحرک ہوگئی۔

اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نعمان علی ڈوگر کی انٹیلیجنس بیور کی رپورٹ پر چینی مافیا کے خلاف بڑی کارروائی شروع، کارروائی کے دوران نجی گودام سیل کرکے 800 بیگ چینی ضبط کر لئے گئے۔

ضبط شدہ چینی کو سرکاری ریٹ پر فروخت کیا جائے گا۔ضبط شدہ چینی سرکاری ریٹ 140 روپے کلو ، کل زینب ہال اور میونسپل کمیٹی گوجرہ میں سٹال لگا کرفروخت کی جائے گی۔

ذخیرہ اندوزی جرم، کسی کو بھی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں۔خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے اور کاروائیاں جاری ہیں ۔

Leave a reply