معروف اداکارہ نادیہ خان ، مرینہ خان اور روبینہ اشرف ایک نجی چینل پر بیٹھ کر ڈراموں پر تبصرہ کرتی ہیں، مرینہ خان نے کابلی پلائو کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تو ڈرتی ہوں کاشف نثار کے ساتھ کام کرتے ہوئے وہ بہت کمال کا کام کرتے اور کرواتے ہیں مجھے نہیں لگتا میں ان کے ساتھ اس قدر اعلی پائے کا کام کر سکتی ہوں. نادیہ خان نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بالکل ٹھیک بات ہے کہ کاشف نثار بہت ہی پائے کا کام کرتے ہیں ان کے کام کو سمجھنے کےلئے انسان کے پاس بہت زیادہ سمجھ بوجھ ہونا چاہیے. انہوں نے مزید کہا کہ میں تو چاہتی ہوں کہ نوجوان نسل لازمی طور پر ایک بار کاشف نثار کے ساتھ کام کرے.

وہ ایک بار کا کاشف نثار کے ساتھ کام کیا ہوا ان کے پورے کیرئیر میں‌ان کے کام آئیگا. انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ کاشف نثار فنکاروں کو بہت زیادہ نہیں سمجھاتا ، بہت نارمل انداز میں ان سے بات کرتا ہے لیکن میں حیران ہوں کہ وہ کس طرح سے ہر کسی سے اتنا اچھا کام لے لیتا ہے. میں تو فین ہوں کاشف نثار کے کام کی ان جیسے ڈائریکٹرز ہماری شوبز انڈسٹری کا سرمایہ ہیں.

کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

Shares: