عالمی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر کی پاکستانی برانڈ ’راستہ‘ کے کپڑوں کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔ پاپ آئیکون کے نئے انتخاب نے فیشن انڈسٹری میں ہلچل مچادی اور مداحوں کو اپنے پسندیدہ گلوکار کا نیا لباس بہت پسند آیا ہے۔جسٹن بیبر نے پاکستانی برانڈ ’راستہ‘ کے نئے کلیکشن میں سے کڑھائی والی گلابی رنگ کی شرٹ پہنی جس پر سفید پھول بنے ہوئے ہیں۔گلابی رنگ کے اس عمدہ کڑھائی والے لباس کو ڈیزائنر فروا زاہد نے تخلیق کیا ہے جو کہ ’راستہ‘ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد پاکستانی برانڈ نے بھی انسٹاگرام پر اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے اپنی کامیابی قرار دیا ہے۔
”تصویر وائرل ہوتے ہی پاکستانیوں نے اسے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کے سٹیٹس اور سٹوریز میںلگانا شروع کر دیا”،اور خوشی کا اظہار کیا. یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیںہے اس سے پہلے لیڈی ڈیانا اور جمائمہ گولڈ سمتھ بھی پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کر چکی ہیں. پاکستانی فیشن ڈیزائنرز اپنے بہترین کام کی وجہ سے دنیا بھر میںپہچان رکھتے ہیں. کترینہ کیف ایچ ایس وائے کے ملبوسات پہن چکی ہیں وہ جب لاہور آئیں تو خاص طور پر حسن شہریار کے ساتھ ملیں.








