ڈرامہ سیریل جنت سے آگے جس پر اداکارہ نادیہ خان نے بھی جم کر تنقید کی اور کہا کہ مجھ سے تو یہ ڈرامہ دیکھا ہی نہیں جا رہا تھا دو قسطیں بہت مشکل سے دیکھیں. اس قسم کی تنقید کے باوجود ڈرامہ بہت پسند کیا جا رہا ہے. ڈرامے کی کہانی ایک ایسی مارننگ شو کی ہوسٹ کے گرد گھومتی ہے جس کا پروگرام سپر ہٹ ہے اور وہ کئی لوگوں کی آئیڈیل بھی ہیں، لیکن ذاتی زندگی میںوہ بہت پریشان اور ڈپریس رہتی ہے اسکا شوہر اس کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتا. مارننگ شو ہوسٹ کبری خان ہیں، ان کی مداح ہیں رمشا خان وہ ان سے ملنا چاہتی ہیں جب نہیں مل پاتیں تو وہ ان کے گھر ملازمہ بن کر چلی جاتی ہیں. اس دوران وہ دیکھتی ہے کہ کبری خان جس طرحسے خوش نظر آتی ہے ایسا ہے نہیں.
”رمشا خان جو کہ کبری خان جیسا بننا چاہتی ہے اسکے خیالات تبدیل ہونے لگتے ہیں”، دوسری طرف یہ بھی دکھایا گیا ہے کبری خان سے ایک اور مارننگ شو ہوٹ جلتی ہیں کیونکہ اس کے شو کی ریٹنگ نہیں آتی اور وہ کردار کررہی ہیں عائشہ جہانزیب خان. ڈرامے کی کہانی تنقید کی زد میںکیوں ہے؟ یہ سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ ڈرامے میں ایسا کچھ نہیںدکھایا جا رہا ہے جس پر تنقید کی جائے اور کہا جائے کہ یہ تو دیکھنے کے قابل ہی نہیں ہے.