فلم ویلکم جو 2007 میں ریلیز ہوئی تھی اس فلم میںمرکزکی کردار اکشے کمار ، انیل کپور ، کترینہ کیف ، نانا پاٹیکر ، ملیکہ شراوت نے ادا کئے تھے فلم کو شائقین نے زبردست پذیرائی دی. اس فلم کا سیکول بھی بنا اور اب ویلکم پارٹ تھری بن رہا ہے، فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے. اس بار فلم کا نام ویلکم ٹو دا جنگل رکھا گیا ہے. یہ فلم اگلے سال دسمبر میں ریلیز ہوگی، اس فلم میں اکشے کمار، سنجے دت، ارشد وارثی، دیشا پٹنی، روینا ٹنڈن، لارا دتا اور پاریش راول شامل ہیں۔لیکن نانا پاٹیکر نہیں ہیں. نانا پاٹیکر سے جب اس فلم کی کاسٹ نہ حصہ ہونے کی وجہ ایک صحافی نے پوچھی تو انہوں نے کہا کہ اس فلم کے ڈائریکٹر کو لگتا ہو گا کہ میں پرانا ہو گیا ہوں اس لئے انہوں نے مجھے کاسٹ نہیں کیا،
جبکہ میںفلم ”دا ویکسین وار” میںکام کررہا ہوں اس کے ڈائریکٹر وِویک اگنی ہوتری ہیں انہوں نے مجھے کاسٹ کیا شاید ان کو لگتا ہے کہ میں اتنا پرانا نہیں ہوا کہ مجھے فلموں میں ہی نہ لیا جائے. نانا پاٹیکر نے کہا کہ ”مجھے کسی بھی فلم کا حصہ بننے میںکوئی مسئلہ نہیں لیکن کوئی مجھ تک فلم کا سکرپٹ لیکر تو آئے.”