بگ باس سے شہرت کی بلندیوںکو چھونے والی شہناز گل کی فلم”تھینک یو فار کمنگ“ کا ٹریلر حال ہی میں جاری ہوا ہے، فلم 6 اکتوبر کو انڈیا سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز ہونے جارہی ہے. ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہےکہ شہناز گل نہایت ہی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں . فلم کی کاسٹ میںشہنازگل کے علاوہ بھومی پڈنیکر، کوشا کپیلا، ڈولی سنگھ اور شیبانی بیدی شامل ہیں۔فلم کے حوالے شہناز گل کا کہنا ہے کہ میں اگر اس فلم میں بہت خوبصورت لگ رہی ہوں یا سٹائلش لگ رہی ہوں تواسکا کریڈٹ ریا کپور کو جاتا ہے ، اس نے جیسے سونم کو سٹائلش بنایا ویسے ہی مجھے بھی بنایا ہے.
میں ریا کپور کے کام سے بہت متاثر ہوں انہوں نے ہا کہ مجھے نہیں لگتا پنجابی فلم انڈسٹری مجھے سائیڈلائن کر رہی ہے، ہر فلم سب سے پہلے مجھے آفر ہوتی ہے۔وہ میری مرضی کہ میں فلم سان کرتی ہوں یا نہیں. میں بلاوجہ کوئی فلم سائن نہیںکر سکتی ، میں سکرپٹ کہانی ٹیم اور اپنا کردار دیکھنے کےلئے بعد ہی کوئی بھی پراجیکٹ سائن کرتی ہوں میں سمجھتی ہوں کہ لوگوں کو مجھ سے بہت ساری توقعات وابستہ ہیں لہذا میںان کی توقعات پر پورا اترنا چاہتی ہوں اچھا کام کرکے.








