فلم جوان کی کامیابی نے شاہ رخ خان اور فلمساز ایٹلی کو کر دیا ہے خوشی سے نہال ، فلم نے بزنس کے لحاظ سے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں. ایٹلی نے فلم کی کامیابی دیکھتے ہوئے اس کا سیکول بنانے کا اعلان کر دیا ہے. اپنے حالیہ انٹرویو میں ایٹلی نے کہا کہ کردار وکرم راٹھور جو کہ شاہ رخ خان نے ادا کیا ہے وہ انکا ہیرو ہے، وہ اس کردار کے ساتھ فلم کا سیکوئل بنانے کے خواہشمند ہیں۔ ایٹلی کا کہنا تھا کہ انہیں ایک مضبوط والد کے کرداروں کو لکھنا پسند ہے اور یہ انکی فلموں میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ہر فلم کا اختتام کرداروں کے ایک نئے عزم کے ساتھ ہوتا ہے، لیکن کبھی اس طرح سیکوئل کے بارے میں نہیں سوچا، ہاں البتہ جوان کے معاملے میں اگر کوئی عمدہ کہانی آتی ہے تو اس میں اس کا سیکوئل ضرور بنائوں گا.
”فلم جوان میںکی کامیابی کا شاہ رخ خان اور ان کی ٹیم مسلسل جشن منا رہی ہے” ، کنگ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے اور وہ ان کو فلم بار بار دیکھنے کےلئے بھی متحرک کررہے ہیں. فلم میں دیپیکا پڈوکون نے ایک مختصر مگر جاندار کردار ادا کیا ہے.








