نواز شریف ایک بار پھر، عزم و اخلاص کے ساتھ، تجزیہ، شہزاد قریشی

ملک و قوم کی خاطر آج بھی نواز شریف کے حوصلے پرعزم ہیں
0
49
nawaz sharif

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا ادھورا خواب بین الاقوامی اور ملکی سازشوں کا کارنامہ قرار دیا جاسکتا ہے۔ بقول نواز شریف پاکستان 2017 میں ابھرتی ہوئی معاشی طاقت سے ناکام ریاست کیسے بنایا گیا ملک و قوم کو کن گڑھوں میں پھینک دیا گیا۔ پاکستان کو آئی ایم ایف کے شکنجوں میں جکڑنے والوں نے خودکشی کیوں نہ کی۔ آئی ایم ایف کے منہ پر اربوں ڈالر کے طمانچے مارنے والے اپنے دور حکومت میں غیر سنجیدہ حرکات میں کیوں ڈوبے رہے۔

اعلیٰ سرکاری دفاتر ٹک ٹاکروں کی ٹھوکروں سے کیوں کر بے توقیر ہوئے۔ ترقی پر گامزن ملک کو تنزلی کا شکار کیوں کر کیا۔ یہ وہ سوالات ہیں جو اپنے ادھورے خواب کا رونا رونے والے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پوچھ رہے ہیں۔ قارئین گرامی کسی بھی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اگر میاں محمد نواز شریف کے مختصر حالیہ خطاب کا تجزیہ کیا جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ ایک میر کاروان متاع کارواں کے لٹنے پر ماتم کررہا ہے ایک ایسا کارواں جو منزل سے چند قدم دور تھا اور لٹ گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے. درخواست گزار
امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
ملک و قوم کی خاطر آج بھی نواز شریف کے حوصلے پرعزم ہیں اپنے استقلال سے لٹے ہوئے کارواں کو منزل گم گشتہ کی طرف ایک بار پھر گامزن کرنے کا عزم لئے پاکستان کی ترقی اور تعمیر کے لئے کمر بستہ ہورہے ہیں۔ بلاشبہ نواز شریف نے قوم کو موٹر ویز دیئے شاہرات کا جال دیا وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ایٹمی دھماکے کئے اور بین الاقوامی معاشی دوڑ میں شامل کرنے کے لئے سی پیک جیسا منصوبہ تکمیل کے مراحل تک پہنچا دیا۔ نواز شریف ایک بار پھر وہی عزم‘ وہی حوصلہ ‘ وہی اخلاص اب بھی برسرپیکار ہے۔

Leave a reply