اوچ شریف : محکمہ وائلڈلائف کی ملی بھگت ،سائبیریا سے آنے والے مہمان پرندوں قتل عام جاری

ذرائع کاکہناہے کہ وائلڈلائف انسپکٹرنے ہزاروں روپے لیکر فرضی چلان چٹیں بنا کر شکاریوں کو دی ہوئی ہیں ،جنہیں پورا سیزن پردیسی پرندوں کے شکار کی کھلی چھٹی ہے

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) مہمان پرندوں کا قتل عام ماہ ستمبر کے آخری ایام میں سائبیریا سے مختلف پرندے تتر بیٹر ہجرت کر
کے مختلف علاقوں میں اپنے رزق کی تلاش میں علاقوں میں نکل آئے ہیں اور اپنے رزق کی تلاش میں علاقوں میں رہائش پذیر ہوتے ہیں اور علاقے کے با اثر افراد ان پردیسی پرندوں کا شکار بڑے زور شور سے جاری رکھے ہوئے ہیں

محکمہ وائلڈ لائف جو کہ ان جنگلی حیات کی حفاظت کے لیے مامور کئے گئے ہیں اس کے برعکس یہی محکمہ رشوت کے مل جانے پر ان پرندوں کی نسل کشی کرانے میں پیش پیش ہوتے ہیں،ذرائع کاکہناہے کہ وائلڈلائف انسپکٹرنے ہزاروں روپے لیکر فرضی چلان چٹیں بنا کر شکاریوں کو دی ہوئی ہیں ،جنہیں پورا سیزن پردیسی پرندوں کے شکار کی کھلی چھٹی ہے

تحصیل احمد پور شرقیہ کے علاقوں میں تعینات محکمہ وائلڈ لائف نے شکاریوں سے مک مکا کرکے انکو ٹیپ ریکارڈر لگوانے کے علاؤہ خود اپنے ذاتی ٹیپ لگوا رکھے ہیں

اوچ شریف وگردونواح سمیت مختلف علاقوں بن والا،بیٹ احمد،بختیاری،کچی شکرانی رسول پور،ہیڈ پنجند،،خیر پور جدید،خیرپورڈاہا حیدرپور،کوٹلہ رحمت شاہ کوٹ خلیفہ موضع ککس میں ٹیپ ریکارڈر لگوا رکھے ہیں یاد رہے کہ بار بار باور کرانے کے باوجود متعلقہ محکمہ والوں کے کانوں پر جوں تک نہیں ریگتی

عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈائریکٹر اینٹی کریپشن بہاولپور،ضلعی انتظامیہ بہاولپور اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply