میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

مجھے جھاڑو دینا ایک مشکل کام لگتا تھا
0
83
asim azhar

معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میری والدہ مجھ سے گھر کے کام کروایا کرتی تھیں. میں گھر کے جو کام کرتا تھا ان میں‌جھاڑو دینا ، جھاڑ پونچھ کرنا ، برتن دھونا وغیرہ شامل تھا، میں‌خوشی خوشی کیا کرتا تھا کیونکہ میری ماں کا حکم ہوتا تھا. چھٹی کے دن میری ماں مجھے بتا دیا کرتی تھیں کہ فلاں فلاں گھر کے کام آج تم نے کرنے ہیں تو میں زہن بنا لیا کرتا تھا کہ یہ کام کرنے ہیں تو پھر کرتا بھی بھی تھا. ان سے انٹرویو کے دوران یہ سوال ہوا کہ آپ جو کام کیا کرتے تھے ان میں سے کون سا کام آپ کا فیورٹ‌ہوا کرتا تھا اور کون سا کام بہت مشکل لگتا تھا. اس سوال پر عاصم اظہر مسکرائے اور کہا کہ

”مجھے جھاڑو دینا ایک مشکل کام لگتا تھا” اور بھی وہ قالین سے ، اُس دور میں‌ہمارے پاس قالین صاف کرنے والی مشین نہیں ہوتی تھی ، آپ سوچیں قالین سے جھاڑو پھیرنا کتنا مشکل کام ہے، جہاں تک میریے فیورٹ کام کی بات ہے تو مجھے برتن دھونا اچھا لگتا تھا وہ میں شوق اور مزے سے دھویا کرتا تھا. انہوں نے کہا کہ مجھے گھر کے کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے ماں نے کروا کروا کے عادی بنا دیا ہے.

تماشا گھر سے نکلنے کے بعد علی سکند کا اہم وڈیو پیغام

نتاشا علی ہوئیں گھر سے بے گھر

فضا علی کی بیٹی کی شوبز میں‌اینٹری

Leave a reply