امریکی صدر ٹرمپ کے یو ٹیوب چینل کے ساتھ کیا سلوک ہونے جارہا ، سی ای او نے واضح کردیا

0
28

امریکی صدر ٹرمپ کے یو ٹیوب چینل کے ساتھ کیا سلوک ہونے جارہا ، سی ای او نے واضح کردیا

باغی ٹی وی : گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے کہا کہ یوٹیوب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کا اسی طرح جائزہ لے رہا ہےجیسے کسی عام یوزر کا لیا جاتا ہے . ، یعنی اس وقت تک اس پر پابندی نہیں لگائی جائے گی جب تک کہ وہ 90 دن میں تین بار سروس کی پالیسیوں کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے۔

ٹرمپ نے منگل کو ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس جے مطابق یوٹیوب کے قوانین کی خلاف ورزی ہوئی اس کی جس وجہ سے ایک سٹرائک پڑی ۔ پچائی نے کہا کہ جب امریکہ نے اپنے صدارتی انتخابات کے نتائج کی تصدیق کر دی ہے تب سے یوٹیوب نے ان سینکڑوں سیاسی ویڈیوز کو ہٹا دیا ہے۔


پِچائی نے یہ بھی کہا کہ امریکا اور یورپ میں یہ تجاویز موجود ہیں جن کی روشنی میں‌ کمپنیوں کو واضح پالیسیاں حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مواد کو اعتدال کے پیمانے پر کنٹرول کیا جاسکے اور صارفین کو فیصلوں کی اپیل اور پوسٹوں میں ترمیم کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے رائٹرز کے ایڈیٹر ان چیف چیف اسٹیفن ایڈلر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ، "کچھ ایسے علاقے ہیں جہاں نوعیت کی بنیاد پر مخصوص قواعد و ضوابط عائد ہو سکتے ہیں . اس ان حالات میں سختی سے بھی نمٹا جاسکتا ہے .

واضح رہے کہ ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام کے بعد اب یوٹیوب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کردیا کیونکہ ٹرمپ چینل پر نیا اپ لوڈ کردہ مواد پالیسی کےخلاف تھا۔

اس حوالے سے یوٹیوب کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ چینل پر نیا اپ لوڈ کردہ مواد پالیسی کے خلاف تھا۔یوٹیوب کے عہدیداروں نے کہا کہ ٹرمپ چینل پر موجود نیا مواد ہٹا دیا گیا ہے کیونکہ ٹرمپ چینل پر موجود مواد سے تشدد پھیلنے کا خدشہ تھا

Leave a reply