چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا چین کے شہر ژیان میں یورو-ایشیا اکنامک فورم کے دسویں اجلاس کے موقع پر پیغام

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا چین کے شہر ژیان میں یورو-ایشیا اکنامک فورم کے دسویں اجلاس کے موقع پر پیغام ویڈیو لنک کے ذریعے چلایا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یورو-ایشیا اکنامک فورم کے دسویں اجلاس پر برادر ملک چین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس طرح کے فورمز تعاون کے نئے مواقع فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔علاقائی اقتصادی تعاون ایک مخصوص جغرافیائی علاقے کے اندر ممالک کیلئے معاشی ترقی، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کا ویڈیو پیغام میں مزید کہنا تھا کہ چین -پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)ان فوائد کا ثبوت ہے جو علاقائی اقتصادی تعاون سے حاصل ہوتے ہیں۔سی پیک سے نہ صرف علاقائی انضمام اور مارکیٹ تک رسائی حاصل ہوئی ہے بلکہ اقتصادی استحکام، انسانی ترقی، ماحولیاتی تغیرات، ثقافتی تبادلے اور سیاسی تعاون اور امن کے فروغ میں بھی اپنا کردار ادا کررہا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے ویڈیو پیغا م میں کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل مطلوبہ مقاصد کے حصول کیلئے ناگزیر ہے۔ہمیں تجارتی روابط،آزاد تجارتی معاہدے اور پائیدار ترقی کیلئے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور اختراعات کے حصول میں تعاون پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
روپرٹ مرڈوک: کیا فاکس نیوز اور ڈومینین کیس سے انہیں نقصان پہنچے گا؟
امریکی ڈالر مزید نیچے آگیا
محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست
پاکستان اورایتھوپیا کے درمیان پروازوں کی ازسر نوبحالی خوش آئند ہے،چیئرمین سینیٹ
محمد صادق سنجرانی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس طرح کی کاوشوں سے نہ صرف ہماری معیشتوں کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ نالج شئیرنگ اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں بھی معاونت ملے گی۔ہمیں ایسی معاشی پالیسیاں اپنانی چاہئے جو ماحول دوست ہوں۔پاکستان اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے سب سے زیادہ متاثرہ ہونے والے دس ممالک میں شامل ہے جبکہ گرین ہاؤس گیسز میں پاکستان کا حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے۔ہمیں اجتماعی طور پر اپنے اقتصادی اہداف کے حصول پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ چیئرمین سینیٹ نے ویڈیو پیغام میں عوامی جمہوریہ چین، شانزی صوبے کی عوام اور حکومت، اور ژیان میونسپل اورحکومت کو اس اہم تقریب کی میزبانی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ فورم ہمارے ممالک اور خطے کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کے ہمارے عزم کو آگے بڑھانے میں مدد دے گا۔

Shares: