انوارالحق نے پاکستان کے نکتہ نظر سے دنیا کو آگاہ کیا۔ جلیل عباس جیلانی

ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سمیت معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا
jalil abbas

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر دو ٹوک مؤقف اختیار کیا، وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن کا خواب مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں ہے جبکہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ نگراں وزیراعظم نے مختلف ممالک کے ہم منصب سے ملاقاتیں کیں، انوارالحق نے پاکستان کے نکتہ نظر سے دنیا کو آگاہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ جموں کشمیر رابطہ گروپ اجلاس میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا، پاکستان کشمیر پر سلامتی کونسل کی قرار دادوں پرعمل چاہتا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، جلیل عباس نے مزید کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سمیت معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین سے متعلق نگراں وزیراعظم نے واضح مؤقف اختیار کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
روپرٹ مرڈوک: کیا فاکس نیوز اور ڈومینین کیس سے انہیں نقصان پہنچے گا؟
امریکی ڈالر مزید نیچے آگیا
محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست
پاکستان اورایتھوپیا کے درمیان پروازوں کی ازسر نوبحالی خوش آئند ہے،چیئرمین سینیٹ
جبکہ دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دنیا نئی سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، اقوام عالم بھارت کے کشمیر میں مظالم بند کرانے کی کوششیں کریں، اور خطے میں امن کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالیں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی سے خطاب کر کے فخرمحسوس کررہا ہوں، دنیا کو اس وقت کئی چینلجز کا سامنا ہے، اور نئے بلاکس بن رہے ہیں۔

Comments are closed.