ڈرامہ سیریل ہمسفر ایک ایسا ڈرامہ ہے جس نے بہت سارے فنکاروں کی زندگی بدل کر رکھ دی، ڈرامے میں مرکزی کردار ماہرہ خان اور فواد خان نے ادا کئے تھے جبکہ سرمد کھوسٹ نے اسے ڈائریکٹ کیا تھا، عتیقہ اوڈھو نے فواد خان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھااور نوین وقار نے ایک ایسی لڑکی کا کردار کیا تھا جو فواد خان کی دوست ہے اور اسکو پسند کرتی ہے۔ اس ڈرامے نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی دھوم مچا دی تھی۔ اسی ڈرامے کی وجہ سے ماہرہ خان اور فواد خان کو بالی وڈ میں کام کرنے کا موقع میسر آیا اور یہ دونوں دیکھتے ہی دیکھتے بالی وڈ کے افق پر بھی چھا گئے ۔
”سرمد سلطان کھوسٹ کے ڈائریکشن کے کیرئیر کو بھی بُوم ملا۔ ”اس ڈرامے کے او ایس ٹی کو کون بھول سکتا ہے، وہ ہمسفر تھا مگر اس سے ہمنوائی نہ تھی اس کو گانے والی قراة العین بلوچ کے سنگنگ کیرئیر کی بھی ڈگر بدل گئی تھی۔ ڈرامہ 2011میں آن ائیر گیا تھا ، اور آج اسکی ریلیز کو باراں سال ہو چکے ہیں اس موقع پر ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ سیریل ہمسفر کے 12کامیاب سال مکمل ہو چکے ہیں اور میں آپ سب کی شکر گزار ہوں، انہوں نے شکریہ ایک ٹویٹ کے زریعے ادا کیا۔