ورلڈ کپ 2023 کے میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کا 28 ستمبر کو بھارت پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ائیرپورٹ پر مداحوں نے شاندار استقبال کیا جبکہ ہوٹل کے باہر بھی ہزاروں شائقین کرکٹ کرکٹرز کی ایک جھلک دیھنے کو بیتاب نظر آئے۔
باغی ٹی وی:سابق پاکستانی کرکٹر مشتاق احمد اور رانا نوید الحسن کے بھارتی مسلمانوں کی جانب سے قومی ٹیم کی سپورٹ کے بیان پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہوگیا,نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کرکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو میگا ایونٹ میں حیدرآباد اور احمد آباد میں مسلمانوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے بہت سپورٹ ملے گی۔
سابق کرکٹر رانا نوید الحسن کا بھی کہنا تھا کہ احمد آباد میں مسلم آبادی کی وجہ سے پاکستان کو بھارت کے خلاف اہم معرکے میں خوب حمایت حاصل ہوگی,بھارتی میڈیا نے مشتاق احمد اور رانا نوید الحسن کے بیانات پر واویلا کرتے ہوئے اسے بچگانہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے ہو گا، اور پاکستان اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف 6 اکتوبر کو کھیلے گا۔
ہماری پالیسی واضح ہے، ہم آزاد اور شفاف الیکشن
دوسری جانب حیدرآباد میں قیام کے دوران پاکستانی کرکٹرز کی لذیذ کھانوں سےتواضع کی جارہی ہے, گزشتہ روز قومی کرکٹرز کو نام نہاد سیکیولر ہندوستان میں پاکستانی کرکٹرز کو حلال بیف فراہم نہیں جائے گا-
پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق پاکستانی ٹیم کے مینو میں چکن، مٹن اورمچھلی بطور پروٹین شامل ہو گی، البتہ وہاں مقدس سمجھی جانے والی گائے کا گوشت گرین شرٹس سمیت کسی کو بھی کھانے کو نہیں ملے گا,گرین شرٹس کیلئے مینو میں بٹر چکن، گرلڈ فش، لیمب چپس اور مٹن کڑاہی, حیدرآبادی بریانی شامل ہیں,کھلاڑیوں نے ہوٹل انتظامیہ سے باسمتی چاول، بولوگنیز سوس میں بنی ہوئی اسپیگٹیز اور سبزی پلاؤ کی فرمائش بھی کی ہے پاکستان ٹیم حیدرآباد میں تقریبا دو ہفتے قیام کرے گی-