نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی پنجاب کابینہ کے ہمراہ سروسز ہسپتال پہنچ گئے

وزیراعلیٰ محسن نقوی اورپوری پنجاب کابینہ نے سروسز ہسپتال میں بنائے ماڈل وارڈ اورماڈل روم کامعائنہ کیا ،وزیراعلیٰ محسن نقوی اورکابینہ نے ماڈل وارڈ اورماڈل روم میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ماڈل کوریڈور،نرسنگ کاؤنٹر،وارڈ اورروم میں لگائی ٹائلز اورونڈوزکا مشاہدہ کیا ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ماڈل وارڈ اورماڈل روم کو مزید بہتر بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کابینہ کا متفقہ فیصلہ ہے کہ سانحہ جڑانوالہ پر جے آئی ٹی نہیں بنائی جائے گی ،کابینہ اجلاس میں لاہور کی 6 تحصیلوں کی تعداد بڑھاکر 9 تحصیلیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں دو ڈپٹی کمشنرز ہونے چاہئیں یا نہیں، اس بات کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ انجکشن سکینڈل پرائیویٹ ہسپتالوں میں پیش آیااوراس میں پرائیویٹ لوگ شامل ہیں۔ جیسے ہی انجکشن سکینڈل کے بار ے میں معلوم ہوا فوری کارروائی شروع کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔انجکشن سکینڈل میں ملوث تمام بااثر عناصرکوقانون کی گرفت میں لائے ہیں۔آشوب چشم کا انجکشن سکینڈل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ،آشوب چشم پورے پاکستان میں پھیلی ہوئی ہے،صرف پنجاب میں نہیں۔ آشوب چشم سے بچاؤ کے لئے ہم پوری کوشش کررہے ہیں،یہ ایک وباء ہے جو ہم کرسکتے ہیں وہ کررہے ہیں۔سکول اس لئے بند کیے کہ آشوب چشم کے بڑھنے کی رفتار کم ہو۔ میرے علم ہے کہ ایم ایس سروسز ہسپتال کو باقاعدہ طورپر تھریٹ کیا جارہا ہے،جو لوگ بھی ایم ایس کو تھریٹ کررہے ہیں ان سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ پورے سروسز ہسپتال کی اپ گریڈیشن ہورہی ہے

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

 مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے،تنظیم اسلامی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اہلیہ کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا

آئی جی پنجاب عثمان انور نے جڑانوالہ سانحہ کے حوالہ سے پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کئے ہیں

Shares: