چیئرمین انٹر فیتھ کونسل فار پیس اینڈ ہارمونی پاکستان ،رویئت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جڑانوالہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،
اقلیتی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، دشمن ہمیشہ ہمیں آپس میں لڑانے کی سازشیں کرتا ہے، سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسیحی برادری نے احتجاج کیا،اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے،احترام انسانیت، تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا، درندہ صفت لوگوں نے لوگوں کو اکٹھا کیا، اعلٰی سطح پر واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئیں، آسمانی کتاب کا احترام ہمارے ایمان کا حصہ ہے،
مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جن لوگوں نے یہ عمل کیا انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تمام مکاتب فکر نے جڑانوالہ واقعے کی مزمت کی قرآن ہو، زنبور ہو، توارت ہو یا انجیل ان کی تعظیم ضروری ہے اسلامی ریاست میں اقلیتوں کے تحفظ کے احکامات ہیں
توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے،تنظیم اسلامی
دوسری جانب ترجمان تنظیم اسلامی کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کی جان ،مال اور عزت کی حفاظت حکومت کی دینی اور قومی ذمہ داری ہے۔تنظیم اسلامی جڑانوالہ میں عیسائی برادری کی املاک اور گرجا گھروں پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کی شدید مذمت کرتی ہے۔ اسلام میں اقلیتوں کی جان و مال اور عبادت گاہوں کی حفاظت کرنا حکومت کا فرض ہے۔ پھر یہ کہ ہمارا آئین بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ یقیناٗ قرآن پاک اور نبی مکرم ﷺ کی ناموس مسلمانوں کے نزدیک اُن کی جان، مال اور ہر شے پر مقدم ہے۔ درحقیقت یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اگر ایسے گھناؤنے فعل کا ارتکاب ہو تو انتظامی سطح پر شفاف اور غیر جانبدار تحقیق کرکے مجرم کو تعزیراتِ پاکستان کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔ البتہ بلوائیوں کو ہرگز یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ قانون کو ہاتھ میں لے کر ملک کے شہریوں کی جان، مال اور عزت و آبرو پر حملہ کریں اور غیر مسلموں کی مقدسات کا جلاؤ گھیراؤ کریں۔ سوال یہ ہے کہ ضلعی اور صوبائی انتظامیہ نے نقض امن عامہ کے اس شرم ناک واقعہ کی روک تھام کے لیے کوئی قدم کیوں نہیں اُٹھایا۔ ہمارا حکومتِ پاکستان سے مطالبہ ہے کہ ایک طرف قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے اور دوسری طرف عیسائی برادری کے گرجاگھروں اور املاک کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار تمام افراد کو بھی سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔
گرجا گھرجلا دیئے جائیں تو کس سے جا کر بات کریں،طاہر اشرفی
چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی نے جمعہ کے خطبہ سے خطاب کرتے ہوئے قرآن پاک اور تورات نذر آتش کرنے والوں کو سزائیں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے ٹرائلز میں تاخیر نہ کی جائے، اگر کوئی شخص توہین قرآن یا توہین نبی کرتا ہے تو ہمیں تھانے جانا چاہئے خود ہی منصف نہیں بننا ہے ہماری ذمہ داری ریاست کو اطلاع دینا ہے، بیرونی ملک میں اگر توہین مذہب ہو تو ہم احتجاج کرتے ہیں جب ہمارے ملک میں گرجا گھرجلا دیئے جائیں تو کس سے جا کر بات کریں مغربی دنیا کہے گی کہ پہلے اپنے گھر کی تو خبر لیں
سانحہ جڑانوالہ کی ہمہ جہت تحقیقات ہونی چاہیے ، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی
چیئرمین مرکزی علماء کونسل وسیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ کی ہمہ جہت تحقیقات ہونی چاہیے انتشار میں خفیہ بیرونی سازش کو بھی مد نظر رکھا جائے قرآن مجید کی توہین کے بعد مسیحی آبادی گرجا گھروں پر حملے مسلم مسیحی فسادات پھیلانے کی گہری مذموم سازش ہے اسلام میں اقلیتوں کے حقوق ہیں تعلیمات نبوی اور دور خلافت راشدہ میں اقلیتوں کے حقوق واحترام و تحفظ کی روشن مثالیں موجود ہیں اسلام میں اقلیتوں کے جو حقوق ہیں دوسرے کسی معاشرے میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا جڑانوالہ واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے سانحہ جڑانوالہ پر علماء کرام مذہبی جماعتوں اور دینی حلقوں کی جانب سے پرزور مذمت کی گئی ہے جڑانوالہ واقعات کے پیچھے پاکستان دشمن قوتوں کی سازش کو بھی مد نظر رکھا جائے حکومت کو اس سانحہ کی ہمہ جہت تحقیقات کرکے اصل حقائق قوم کے سامنے لانے چاہئیں بھارت میں اقلیتوں پر تشدد دہشت گردی اقوام عالم کو کیوں دیکھائی نہیں دیتی بھارت میں خود ریاست اقلیتوں پر ظلم کررہی ہے جبکہ پاکستان کے ریاستی اداروں نے فساد پھیلانے والوں کے خلاف ضروری قانونی کارروائی شروع کردی ہے مذہبی جماعتوں نے اس معاملے پر فساد کرنے والوں کی حمایت نہیں کی ریاست انصاف سے کام لیتے ہوئے قرآن کی توہین اور اس کے رد عمل میں ہر نوع کا فساد پھیلانے شر انگیزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق اقدامات کرے توہین قرآن توہین مذہب اور مقدسات کی اہانت کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ایسے نازک امور میں سینیئر افسران معاملے کو سنجیدہ لیں اور فوری طور پر اعلیٰ حکام اس قسم کے نازک معاملات کو فریقین کے سینیئر رہنماؤں کی معاونت سے حل کرنے کی فوری کوشش کریں جڑانوالہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیق کروانی چاہئے عدل و انصاف کو یقینی بنایا جائے
جڑانوالہ میں بدھ کے روز جلاؤ گھیراؤ ہوا تو اسکے مسیحی خاندانوں کو جانیں بچا کر بھاگنا پڑا، کئی خاندانوں نے رات کھیتوں میں گزاری، خواتین اور بچے بھی کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور تھے، کئی مسیحی خاندانوں کو گھر چھوڑ کر اپنے عزیز و اقارب کے پاس دیگر علاقوں میں منتقل ہونا پڑا۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے
توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی
پابندی کے بعد مذہبی جماعت کیخلاف سپریم کورٹ میں کب ہو گا ریفرنس دائر؟
ن لیگ نے گرفتار مذہبی جماعت کے سربراہ کو اہم پیغام بھجوا دیا
کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور کامیاب، کس نے کیا اہم کردار ادا،شیخ رشید نے بتا دیا
پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج
جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے
مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،
جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا