عالیہ بھٹ کا شمار بالی وڈ کی بہترین اداکارائوں میں ہونے لگا ہے۔ وہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میں نے بچپن میں اپنی والدہ سونی رازدان اور والد مہیش بھٹ کی فلمیں نہیں دیکھی تھیں اور نہ ہی ان کی فلمیں دیکھنے کا شوق تھا بلکہ میں تو پوجا بھٹ کی رومینٹک فلمیں شوق سے دیکھا کرتی تھی ۔ اپنی والدہ کی فلمیں نہ دیکھنے کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سچ میں ، میں بچپن میں بہت حساس تھی اور میں فلموں میں جو دیکھتی تھی اسکو بہت سنجیدگی سے لیتی تھی اور میں نہیں دیکھ سکتی تھی میری ماں کو روتے ہوئے یا تکلیف میں ۔عالیہ نے کہا کہ میں نے پوجا بھٹ کی فلمیں ایک بار نہیں کئی کئی بار دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ”مجھے فلمیں دیکھ دیکھ کر اداکارہ بننے کا شوق پیدا ہوا” ، اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنی پسندکا کیرئیر اپنایا ہے۔ یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اوررنویر سنگھ کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی نے زبردست بزنس کیاہے ، عالیہ دوسری فلم پرڈیوس کرنے جا رہی ہیں اس فلم کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں لیکن اداکارہ نے بتایا ہے کہ وہ بہت جلد فلم پرڈیوس کرنے جا رہی ہیں۔