محکمہ سپورٹس ضلع دیر پائین اور ضلعی انتظامیہ کا ہاکی کے لئے کوشاں

0
66

قومی کھیل ہاکی کے گراس روٹ لیول پر فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ ساتھ محکمہ جاتی ٹیموں کے آفیشلز بھی کوشاں ہیں،اس کی ایک مثال ڈائرکٹر اسپورٹس پاکستان ائیر فورس کے نمائندے اور انٹر نیشنل ہاکی امپائر حمزہ خان ہیں،جو ضلع دیر کے دور افتادہ علاقے تیمر گراہ کے اسکول میں طلبا کو ہاکی کے بنیادی رولز سکھانے پہنچ گئے،آل اسپورٹس ایسوسی ایشن ضلع دیر پائین کے صدر ملک شاہ نسیم خان اور سینئر ہاکی کھلاڑی یاسر وحید کے ساتھ انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول میاں بانڈہ اور گورنمنٹ سینٹینل ہائی اسکول تیمر گراہ کا دورہ کیا،اس دوران انہوں نے پرنسپل اسکول ملک شاہد انور خان سے ملاقات کی اور قومی کھیل کی اس علاقے میں ترقی و ترویج سے متعلق اپنی رائے بھی دی،بعد ازاں انہوں نے اسکول میں منعقدہ تربیتی کیمپ میں طلبا کو ہاکی کے بارے میں ابتدائی معلومات اور کھیل کے بنیادی اسرار رموز سے متعلق آگاہی دی،قومی کھیل کی اہمیت،ریفری کورس اور کوچنگ کیمپ کی افادیت سے متعلق لیکچر دینے کے ساتھ ساتھ انہیں مختلف اسکلز کا عملی مظاہرہ دکھایا اور ان کے سوالوں کے جوابات دینے کے ساتھ ساتھ انہیں ہاکی کی مختلف بنیادی اسکلز میں مہارت حاصل کرنے کے لئے مفید ٹپس بھی دیں۔

Leave a reply