فواد چودھری عدالت پیش نہ ہوئے،فرد جرم کی کاروائی موخر

0
51
ecp

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد،فوادچودھری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کا کیس کی سماعت ہوئی

فواد چودھری کے خلاف فرد جرم آج عائد نہ ہوسکی ،ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا کی عدالت میں فواد چودھری پیش نہ ہوئے ،فوادچودھری کی جانب سے وکیل صفائی قمر عنایت عدالت پیش ہوئے،فوادچودھری کی جانب سے آج حاضری سے استثنا کی درخواست دائرکی گئی ،وکیل نے کہا کہ والدہ بیمار ہیں، فوادچودھری کولاہورجانا پڑا، جج طاہرعباس سِپرا نے فوادچودھری کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے فوادچودھری کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے ہدایت کردی ،فوادچودھری کے خلاف فردجرم کی کاروائی 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

واضح رہے کہ فواد چودھری اس کیس میں عدالت پیش نہیں ہو رہے، فواد چودھری پر فرد جرم متعدد بار موخر ہو چکی ہے

بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

Leave a reply