نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملاقات میں کچے میں بیک وقت آپریشن کرنے پر اتفاق کیا۔

باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ ہاؤس میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اہم امور پر بات چیت کی،ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ پنجاب کے کچے میں وہاں کی ایجنسیز آپریشن کریں گی، سندھ کی جانب سے بھی اُسی وقت آپریشن شروع کیا جائے گا تاکہ کوئی ڈاکو سندھ سے پنجاب اور پنجاب سے سندھ کی حدود میں داخل نہ ہوسکے۔
https://x.com/sindhinfodepart/status/1708138294859427854?s=20
دونوں رہنماؤں نے آپریشن کے فیصلہ کن ہونے پر اتفاق کیا، آپریشن میں دونوں صوبوں کی پولیس، دیگر ایجنسیاں اور انٹیلی جنس ایک دوسرے سے رپورٹ شیئر کریں گی دونوں وزرائے اعلیٰ نے گندم کی قیمت مقرر کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا، گند م کی نئی قیمت کو ایک دوسرے کی مشاور ت کے بعد نوٹیفائی کیا جائے گا۔

دوسری جانب قمبر شہداد کوٹ میں انتظامیہ کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں، انتظامیہ نے ذخیرہ کی گئی سولہ ہزار گندم کی بوریاں برآمد کرکے تین رائس ملز سیل کر دیں اسسٹنٹ کمشنر قمبر اور مختیار کار رفیق ناریجو نے نجی گوداموں سے ذخیرہ کی گئی گندم کی 16 ہزار بوریاں برآمد کیں اور ذخیرہ اندوزی پر تین نجی رائس ملز کو سیل کردیاسیل کی گئیں رائس ملوں میں ایوب رائس ملز، سبحان رائس ملز اور امام رضا رائس ملز شامل ہیں۔

Shares: