سندھ،گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی میرپور ماتھیلو ، ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنالیا اور پولیس کے مطابق خانپور سہانجرو بوزدار میں ڈکیٹی کی واردات ہوئی۔ ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ پولیس تعاقب میں سہانجرو میں پہنچی تو ڈاکوؤں نے محاصرہ کرلیا۔ محاصرے کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں فائرنگ کی آواز سنائی دے رہی ہے۔
ڈاکوؤں کی جانب سے ڈی ایس پی میرپور ماتھیلو ، ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی، آخری اطلاعات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، گھوٹکی پولیس اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ایم کیو ایم پورے شہر سے الیکشن لڑے گی. مصطفی کمال
گرفتار ملزم نے اب تک 328 گردوں کے آپریشن کئے ہیں. نگران وزیراعلی پنجاب
نواز شریف کا استقبال؛ زیادہ بندے لانے پر ہونڈا 125 بائیک مگر پٹرول اپنا
پرینکسٹر یوٹیوبر کو گولی مارنے والے کو عدالت نے رہا کردیا
انقرہ میں دھماکہ کی تحقیقات شروع
ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ
تاہم واضح رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں وزرائے اعلیٰ نے کچے میں بیک وقت آپریشن کرنے پر اتفاق ہوا ہے اور وزیراعلیٰ ہاؤس میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اہم امور پر بات چیت کی تھی ۔
جبکہ ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ پنجاب کے کچے میں وہاں کی ایجنسیز آپریشن کریں گی، سندھ کی جانب سے بھی اُسی وقت آپریشن شروع کیا جائے گا تاکہ کوئی ڈاکو سندھ سے پنجاب اور پنجاب سے سندھ کی حدود میں داخل نہ ہوسکے۔