مزید دیکھیں

مقبول

میرا کو دیکھ کر دلیپ کمار نے کیا کہا ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

فلمسٹار اداکارہ میرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں بالی وڈ کے بہت سارے سٹارز کے ساتھ ملی ہوں لیکن دلیپ کمار کے ساتھ ملنا ہمیشہ ہی یادگار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں بھارت گئی تو وہاں بہت سارے فنکاروں سے ملاقاتیں ہوئیں ، دلیپ کمار سے جب ملنے کا موقع میسر آیا تو میری خوشی کی انتہا نہیں تھی۔ میرا نے کہاکہ دلیپ کمار نے مجھے اپنے گھر مدعو کیا کھانے پر اسی بہانے سائرہ بانو سے ملنے کا بھی موقع مل گیا۔ اداکارہ میرا نے یہ بھی بتایا کہ دلیپ کمار نے مجھے دیکھ کر کہا کہ آپ لاہور سے آئی ہیں تو مجھے آپ کی آمد پر لاہور کی خوشبو آ رہی ہے،

میں پاکستان کی اس خوشبو سے مہک رہا ہوں۔”میری خوشی کی انتہا نہیں تھی” ۔ دلیپ کمار نہایت ہی عاجز انسان تھے ہر کسی کے ساتھ بہت ہی خو ش اسلوبی سے پیش آتے اور بہت ہی مہمان نواز بھی تھے۔ سائرہ بانو بھی شفیق عورت ہیں وہ بہت ہی دھیما اور خوبصورت بولتی ہیں۔ یاد رہے کہ فلمسٹار میرا مہیش بھٹ کی فلم نظر کرنے کےلئے بھارت گئیں تھیں اس فلم میں ان کے ساتھ امیشا پاٹیل کا بھائی اشمیت پاٹیل تھا۔