پاکستان ایکسپریس میں مسافر نے جھگڑے پر دوسرے مسافر کو مبینہ طور پر قتل کردیا

ترجمان ریلوے پولیس نے پہلے لاعلمی کا اظہار کیا کہ ایسا کوئی واقع نہیں ہوا ج
0
46
pak rail

اسلام آباد (محمداویس)پاکستان ایکسپریس میں مسافر نے جھگڑے پر دوسرے مسافر کو مبینہ طور پر قتل کردیا،لاش کو فیصل آباد ریلوے سٹیشن پر پاکستان ایکسپریس سے اتار لیا گیا مبینہ قاتل فرار،قاتل کی فیملی کو پولیس نے تحویل میں لے لیا،مرنے کی وجوہات جاننے کے لیے مقتول کا پوسٹ مارٹم کیا جارہاہے ۔

ٹرین 46DN پاکستان ایکسپریس کا ایک مسافر نام ثناء اللۀ ولد شیر محمد عمر قریب 50/55 سال جوکہ اپنی فیملی کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن علی پور سے فیصل آباد تک سفرکناں تھا۔ٹرین جب ریلوے اسٹیشن سانگلہ ہل پہنچی تو ایک مسافر نام ندیم ولد محمد بوٹا فیملی کے ھمراہ سانگلہ ہل سے حیدر آباد کے لیے ٹرین مزکورہ کی بوگی نمبر 16 اکانومی کلاس میں سوار ھوا۔دونوں مسافران کی رواں ٹرین میں سیٹ کی بکنگ کیوجہ سے توں تکرار ھوئی۔جس پر دونوں آپس میں گلو گیر ہوکر لڑائی جھگڑا کرنے لگے۔اسی دوران مسمی ثناء اللۀ حرکت قلب بند ھونے کی وجہ سے وفات پا گیا۔جبکہ دوسرا مسافر ندیم ولد محمد بوٹا ٹرین ریلوے اسٹیشن چک جھمرہ آہستہ ہونے پر رواں ٹرین سے اتر کر فرار ہوگیا۔

ڈیڈ باڈی کو ریلوے اسٹیشن فیصل آباد اتارا گیا ھے۔ریلوے پولیس ترجمان کے مطابق موت کس وجہ سے ہوئی اس کے لیے پوسٹ مارٹم کیاجارہاہے ۔ ترجمان ریلوے پولیس نے پہلے لاعلمی کا اظہار کیا کہ ایسا کوئی واقع نہیں ہوا جس پر ادارے نے اپنے سورس کی خبر دی کی سورس ریلوے ملازم ہےجس پر ترجمان نے واقع کی تصدیق کردی ۔(محمداویس)

پاکستان میں دوران سفر جنسی سہولیات حاصل کریں،

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

Leave a reply