وزیراعلیٰ محسن نقوی کی شہید ہارون الرشیدکی والدہ، اہلیہ، بچوں اوربھائیوں سے ملاقات

ہارون الرشید کی طرح میں اپنے 4 بیٹے بھی وطن پر قربان کردوں۔
0
59
cm naqvi09

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چیک پوسٹ کا جائزہ لیا، حفاظتی دیوار بنانے کا حکم،چھت پر کھڑے جوانوں سے مصافحہ،ملکر نعرے لگائے
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی میانوالی میں عیسی خیل کنڈل چیک پوسٹ پر د ہشت گردوں کے حملے میں شہید پولیس اہلکار ہارون الرشید خان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جوانوں کاحوصلہ بڑھانے کے لئے کنڈل چیک پوسٹ کا دورہ بھی کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہید ہارون الرشیدخان کی رہائشگاہ میں ان کی والدہ،بھائیوں،اہلیہ اور بچوں سے ملاقات کی اور اہل خانہ کو دلاسہ دیا اور بچوں سے پیا ر کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا، شہید ہارون الرشیدخان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رہائشگاہ جانے والی سڑک کو شہیدہارون الرشید خان کے نام سے منسوب کرنے کااعلان کیااو رکہا کہ 4کلو میٹر طویل سڑک کی فوری طور پر تعمیر و مرمت کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ شہید ہارون الرشید خان کے دونوں بچوں کو بہترین سکولوں میں داخلہ کرایا جائے گا۔ پنجاب حکومت شہید کے دونوں بچوں کی تعلیم کے اخراجات ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہید ہارون الرشیدخان کی والدہ کو دلاسہ دیا اور ان کے صبر و حوصلے کو سراہا۔شہید کی والدہ نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے شہید ہارون الرشیدخان کی ماں ہونے پر فخر ہے۔ ہارون الرشید کی طرح میں اپنے 4بیٹے بھی وطن پر قربان کردوں۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ پوری قوم کو شہید ہارون الرشید خان کی بہادری پر فخر ہے۔ آپ ایک بہادر ماں ہیں،اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ہمت اورحوصلہ دے۔شہید پولیس اہلکار ہارون الرشیدخان نے بہادری کی بے مثال داستان رقم کی۔ ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اورہارون الرشید خان بھی ہمیشہ زندہ رہیں گے۔میں شہید ہارون الرشید خان کی والدہ اور دیگر اہل خانہ کے حوصلے کوسلام پیش کرتاہوں۔بعدازاں وزیر اعلیٰ محسن نقوی پولیس جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے میانوالی کی عیسی خیل کنڈل چیک پوسٹ پہنچ گئے اور چیک پوسٹ کو شہید ہارون الرشیدخان کے نام سے موسوم کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چیک پوسٹ کا جائزہ لیا، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نشانات دیکھے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ہارون الرشید چیک پوسٹ کنڈل کے ارد گرد حفاظتی دیوار بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی چیک پوسٹ کی چھت پر کھڑے جوانوں سے مصافحہ کیا،شاباش اورانعامات دئیے۔انہوں نے جوانو ں کے ہمت و حوصلے کو سراہا۔وزیراعلی محسن نقوی نے فورس کے ساتھ مل کر ہارون الرشید شہید زندہ باد،پنجاب پولیس زندہ باداور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور کہاکہ دہشت گردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کرنے والے جوان ہمارا فخر ہیں جنہوں نے بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، کمشنر سرگودھا، آرپی اوسرگودھا، ڈپٹی کمشنر میانوالی اور ڈی پی او بھی اس موقع پر موجود تھے

لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

پاکستان پہلے نمبر پر،سفارتی تعلقات ختم،عمران خان غصے میں

Leave a reply