مریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ تگڑا ہونے لگا ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دس ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئی ہے اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپے 4 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 72 پیسے پر بند ہوا ہے۔
تاہم یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی رد وبدل کے 286 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے کم ہوگئی ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوگئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے ہوگئی ،جبکہ 22 قیراط سونا 1 لاکھ 83 ہزار 833 روپے فی تولہ فروخت ہونے لگا اور 24 قیراط سونا 17 ہزار 100 روپے فی گرام اور 22 قیراط سونا 15 ہزار 700 روپے فی گرام فروخت ہونے لگا ہے تاہم ذرائع کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے۔








