لاہور ہاٸیکورٹ: پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی
فاضل جج کی رخصت کی بنا پر درخواست پر سماعت نہ ہو سکی ،اگلی سماعت کا تعین آفس ہائی کورٹ کرے گا،عدالت نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے ،جسٹس شکیل احمد خان نے فرخ حبیب کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کرنا تھی
درخواست فرخ حبیب کے بھئی نے ابوذر سلمان نیازی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فرخ حبیب کو گوادر میں ان کے گھر سے پنجاب پولیس کے اہلکار ساتھ لے گئے،فرخ حبیب ان کے بھائی اور چار ساتھیوں کو گھر سے اٹھایا گیا ، عدالت فرخ حبیب اور ان کے ساتھیوں کو بازیاب کروانے کا حکم دے ،
واضح رہے کہ فرخ حبیب کے خلاف پنجاب کے کئی تھانوں میں مقدمے درج ہیں، فرخ حبیب عدالتوں کو مطلوب تھے، پیش نہیں ہو رہے تھے اور روپوش تھے، نو مئی کے مقدمات میں بھی فرح حبیب کا نام شامل ہے،ایف آئی اے میں بھی فرخ حبیب کے خلاف تحقیقات چل رہی ہیں، اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن نے گزشتہ 20 مارچ کو صبح 10 بجے طلب کیا تھا لیکن بار بار بلانے پر بھی وہ تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔
چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر
چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا