اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے بچے تعلیم کے ساتھ جیب خرچ سے بھی محروم
تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے شہر اوچ شریف میں مہنگائی کا طوفان برپا ہونے کی وجہ سے والدین نے بچوں کو سکول پڑھانے کی وسعت نہ رکھنے کی وجہ پر سکول چھوڑوانے پر مجبور ہو گئے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورسز کی کتابوں اور کاپیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے، کورسز کی قیمت بڑھنے سے بچوں کو پڑھانا مشکل ہوچکا ہے۔کورسز کی قیمت بڑھنے سے صرف غریب ہی نہیں بلکہ متوسط طبقہ بھی پریشان ہے۔

سموسہ، چنا چاٹ، برگر ہو یا چپس، ہر چیز کی قیمتوں میں اضافے نے سکول کے بچوں کوانتہائی پریشان کردیا ہے۔ مہنگائی نے بچوں کی پاکٹ منی پر بھی اثر ڈالا ہے۔ہوشرباء مہنگائی نے بچوں کا بجٹ شدید متاثر کیا ہے، بچے کہتے ہیں کہ اس پاکٹ منی میں گذارہ مشکل ہوگیا ہے۔

بچے اب سکول کے لیے اپنی من پسند اشیاء بھی نہیں خرید سکتے، والدین کے لیے بچوں کی اسٹیشنری خریدنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔والدین کہتے ہیں کہ تعلیم تو پہلے ہی بہت مہنگی تھی اب کورسز مہنگے ہونے سے گھر کا بجٹ تباہ و برباد ہوچکا ہے، مہنگائی نے تو جینا دوبھر کردیا ہے۔

والدین نے اپنے دکھ اور پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی چھوٹی چھوٹی خواہشیں بھی پوری نہیں کرسکتے، بچوں کی پسندیدہ چیزیں اب ان کی حسرت بن گئی ہیں، والدین مزید کا کہنا ہے کہ حکومت مفت تعلیم کے صرف دعوے ہی کرتی ہے، کتاب قلم اور دیگر ضروریات کی من مانی قیمتوں پر کنٹرول رکھنے کا کوئی نظام نہیں اور نہ ہی تعلیم کے نام پرلوٹ مچانے والوں کا نوٹس لینے والا کوئی ہے۔

سکول جانے والے بچوں کے والدین نے دکھ کا اظہارکیا اور نجی سکولوں کی من مانیوں پر بھی نالاں ہیں ، والدین کہتے ہیں کہ آئے روز ہیلے بہانوں سے فیسوں میں اضافے کردیتے ہیں جس کی وجہ سے ہم بچوں کو سکول چھوڑوانے پر مجبور ہیں

Shares: