اوچ شریف : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ

اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) ملک بھر کی طرح اوچ شریف شہر میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سبزیاں اور پھل خریدنا عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگیں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں، سرکاری ریٹ لسٹوں پر سبزیوں کی فروخت نہیں ہو رہی جبکہ منڈی میں مافیاز بے لگام ہو چکے ہیں، سبزیوں اور پھلوں کے من چاہیے دام وصول کئے جا رہے ہیں۔ذرائع

آلو اور ٹماٹر 100 روپے کلو، پیاز 120، لیموں 160، بھنڈی 120 ، گوبھی 135 روپے، کریلا 110، توری 120، سبز مرچ 120 روپے میں فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔سبزیوں کے ساتھ ساتھ پھلوں کی قیمتیں بھی غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں، سیب 300، انار 350 روپے اور انگور 300 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں مہنگائی، سبزیاں، پھل غریبوں کی پہنچ سے دور، انتظامیہ غائب شہری سبزیوں کی قیمتیں سن کر پریشان ہیں،

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں گوشت تو دور سبزی اور پھل کھانا بھی مشکل ہوتا چلا جا رہا ہے۔خود ساختہ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا آٹا سمیت دیگر اشیا خوردونوش غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں موسمی سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں

500سے700روپے یومیہ کمانے والا شخص سبزی نہیں خرید سکتایہی وجہ ہےکہ غریب آدمی کے مسائل مسلسل بڑھ رہے ہیں سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ بتایا جاتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ لوگ مہنگی سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں

عوامی سماجی حلقوں اور شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیکر خود ساختہ مہنگائی کو روکا جائے اور سرکاری نرخوں پر سبزیاں فروخت نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائی-

Leave a reply