جیکب آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کچھ دنوں بعد میاں نواز شریف واپس آرہے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ سارا بوجھ شریف خاندان اٹھائے-
باغی ٹی وی: جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو زمینوں کے مالکانہ حقوق دے رہے ہیں، سیلاب متاثرین کو پکے گھر ملیں گے، سیلاب متاثرین کے لیے اپنی زمین اور اپنا مکان پروگرام شروع کیا ہے، ذوالفقار علی بھٹو کا روٹی، کپڑا، مکان کا وعدہ پورا کررہے ہیں موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا، انفرا اسٹرکچر اور زراعت میں سرمایہ کاری کریں گے، سیلاب سے جنوبی پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا بھی متاثر ہوا سندھ کے علاوہ دیگر علاقوں کے لیے بھی منصوبے لائیں گے، دیگر صوبوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔
https://x.com/MediaCellPPP/status/1710621485440635237?s=20
ڈاکٹر امجدعلی خان ، یو سی اور تحصیل چیئرمین سمیت 8 پی ٹی آئی …
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپیلزپارٹی ہر وقت الیکشن کیلیے تیار ہے، پاکستان کے عوام کو جلد موقع ملے گا وہ اپنے نمائندے منتخب کرسکیں جمہوریت پسند سیاست دان ہر مسئلے کا حل الیکشن میں دیکھتے ہیں، ہم چاہتے ہیں جلد الیکشن ہوں تاکہ عوام کی خدمت کرسکیں، عوام کو ووٹ کے حق استعمال کرنے کا موقع دیا جائے پیٹرول اتنا مہنگا ہوگیا ہے کہ اب ہم بھی برداشت نہیں کرسکتے، مہنگائی پاکستان کے عوام کیلیے سب سے بڑا مسئلہ ہے ، الیکشن کرائیں، کوئی بھی جیتے، منتخب نمائندے عوام کی خدمت کریں، منتخب نمائندوں کو عوام کی تکلیف کا احساس ہوتا ہے، یہ منتخب حکومت ہوتی تو یہ مشکلات نہیں ہوں گی، سندھ میں ترقیاتی کام ضد کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں۔
متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ دی
بلاول بھٹو نے کہا کہ خواجہ آصف کی پریس کانفرنس پر خوشی ہوئی،سیاست دانوں کو عوام میں ہونا چاہیئے، ن لیگ کے جو وزیر ہمارے ساتھ تھے معلوم نہیں کہاں غائب ہوگئے، کچھ دنوں بعد میاں نواز شریف واپس آرہے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ سارا بوجھ شریف خاندان اٹھائے، اُن کے وزیروں کو اب محنت کرنا ہوگی، ن لیگ کے سابق وزرا کو میدان میں آکر وال چاکنگ کرنی چاہیے مگر نواز شریف کی واپسی پر ن لیگ کی وہ تیاری نظر نہیں آرہی جبکہ پیپلزپارٹی خوش ہے کہ نوازشریف واپس آرہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اپنا الیکشن لڑیں گے پی ٹی ایم اور پی ٹی آئی نہیں ہوں گے، میرا اپنا نظریہ، منشور اور جماعت ہے، ضروری ہے کہ پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ الیکشن نہ ہوئے تو ہم سب ذمہ دار ہوں گے، میرا نہیں خیال کہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن نہ ہونے سے متعلق بیان دیا ہے۔








