ڈاکٹر امجدعلی خان ، یو سی اور تحصیل چیئرمین سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما گرفتار

گرفتاررہنماؤں کو تھانے منتقل کر دیا گیا
0
57
PTI-flag

سوات: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر امجدعلی خان سمیت 8 رہنماؤں کو گرفتارکرلیا گیا۔

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو بینکوٹ کارنرمیٹنگ کے دوران پولیس نےگرفتار کیاجن میں پولیس نے تحصیل چیئرمین کاشف علی، یوسی چیئرمین افتخارخان سمیت دیگر شامل ہیں،اس سے قبل بھی ڈاکٹر امجدعلی کو کئی بار گرفتار کیا جاچکا ہے گرفتاررہنماؤں کو تھانے منتقل کر دیا گیا، جنہیں مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ دی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں حافظ آباد سے بڑا سیاسی دھڑا ہزاروں کارکنوں کے ساتھ شامل ہو گیا ہے،پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والے 3 سابق ایم پی ایز اور ایک سابق تحصیل ناظم ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں سابق ایم پی اے انصار بھٹی ، سابق ایم پی اے احسن انصر بھٹی اور سابق ایم پی اے نگہت انتصار بھٹی نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی جبکہ تحریک انصاف کےسابق ٹکٹ ہولڈرعون انتصار بھٹی نے بھی سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کی اور اس موقع پر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا دوسری جانب اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں پیپلزپار ٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا-

چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور کی جماعت کی سکاٹ لینڈ میں کامیابی

وفاقی ادارالحکومت میں سرچ آپریشن،ملکی و غیر ملکی افراد جاں بحق

عمرا ن خان توشہ خانہ کیس :فیصلہ معطل کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Leave a reply