وفاقی ادارالحکومت میں سرچ آپریشن،ملکی و غیر ملکی افراد جاں بحق

سرچ آپریشن کے دوران 38 افراد گرفتار
0
65
ICTP

وفاقی ادارالحکومت اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 19 غیر ملکیوں سمیت 38 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

باغی ٹی وی: اسلام آباد کے بلیو ایریا میں سرچ آپریشن میں پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ طور پر حصہ لیا سرچ آپریشن کے دوران اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کے کوائف چیک کئے گئے،سرچ آپریشن کے دوران 38 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں 19ملکی اور 19غیر ملکی افراد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین وطن کو 27 روز میں پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے،غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پاکستان میں تقریباً 17 لاکھ 30 ہزار افغان شہریوں کے پاس رہائشی دستاویزات نہیں،‍‍ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 13 لاکھ غیرقانونی تارکینِ وطن رہائشی ہیں، 8 لاکھ 80 ہزار مہاجرین کو قانونی حیثیت فراہم نہیں کی گئی۔

انتخابی قواعد،پیپلز پارٹی کو تحفظات، الیکشن کمیشن کوکیا آگاہ

پرویز الہی سے ان کے وکلاء کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

لاپتہ افراد کی بازیابی کیس،چار ہفتوں میں رپورٹ طلب

Leave a reply