حماس حملے؛ ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 800 سے بھی تجاوز کرگئی

اسرائیلی فوج غزہ سے قریب ایشکلون، اشدد اور سدیرات شہروں پر راکٹ حملے روکنے میں ناکام
0
167
Hamas

حماس کے مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کی جھڑپیں تیسرے دن بھی جاری ہیں، اسرائیل پر حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرچکی ہے ، جبکہ حماس کے حملوں میں 800 سے زائد اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق 2200 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے 343 شدید زخمی ہیں اور 22 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے

تاہم دوسری جانب اسرائیل میں تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے خوراک ذخیرہ کرنا شروع کردی اور میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج آئرن ڈوم سسٹم سے لیس کچھ یونٹوں کو گولہ بارود فراہم نہیں کر رہی، اسرائیلی فوج کے پاس گائیڈڈ اینٹی ائیر کرافٹ میزائل محدود تعداد میں ہیں، اسرائیلی فوج غزہ سے قریب ایشکلون، اشدد اور سدیرات شہروں پر اسی وجہ سے راکٹ حملے روکنے میں ناکام رہی۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
کارٹون آرٹسٹ نامین ناصر الحبارہ نے گولڈن جوبلی مقابلے میں پوزیشن حاصل کرلی
چین نے ڈالر کے استعمال کا خاتمہ کرنے کا اعلان کردیا
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت آج بھی مکمل نہ ہو سکی
جبکہ میڈیا رپورٹ کے مطابق 130اسرائیلی فوجی اور شہری غزہ میں قید ہیں، تاہم حماس کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں میں چار اسرائیلی مغوی بھی ہلاک ہوگئے، آج بھی غزہ سے اسرائیلی شہر ایشکلون پر تقریباً 100 راکٹ داغےگئے جن میں سے کچھ نے ہدف کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوجی ترجمان نے اعتراف کیا ہےکہ حالات کنٹرول کرنے میں توقع سے زیادہ وقت لگ رہا ہے، حماس کا حملہ امریکا میں میں ہونے والے نائن الیون کے حملے جیسا تھا۔


میڈیا ٹوڈے کے مطابق جو اسرائیل کل تک فلسطینیوں کو گھر میں گھس کر مارنے کیلئے مشہور تھا آج حماس کے حملوں سے اس کی ہوا نکل گئی اور کئی فوجیوں کو بھی یرغمال بنالیا گیا ہے جبکہ اسرائیلی شہری اب اسرائیل چھوڑنے پر مجبور ہیں‌ائیرپورٹ پر تش لگا ہوا ہے، حالانکہ اس سے قبل اسرائیل فلسطینی انسانوں کے خون کی ہولی کھیل رہا تھا مگر اب الاقصیٰ آپریشن کے بعد دنیا سے مدد کی بھیگ مانگ رہا ہے.

واضح رہے کہ حماس نے اسرائیل پر تقریبا 500 ہزار میزائیل مارے ہیں، جس کے باعث اسرائیل میں خوف کی لہر ہے اور اب نیتن یاہو کہہ رہا ہے کہ ہماری مدد کی جائے کیونکہ ہم پر حملہ کردیا گیا ہے، جبکہ ان حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل نے بھی جواب میں غزہ پر حملے کرنا شروع کردیئے ہیں، فلسطین لڑاکوں نے ایسی کاروائی کی موساد کا بھی سر شرم سے ڈوب گیا ہے.

میڈیا ٹوڈے مطابق ایسا پہلے کبھی بھی نہیں ہوا ہے جبکہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں لگائی گئی باڑ کو بھی اکھاڑ پھینکا گیا ہے، فلسطینی لڑاکوں نے پیرا گلائیڈرز کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے، جبکہ 70 سال سے جو دنیا فلسطین کے ظلم کو نظر انداز کررہی تھی آج انہیں اسرائیل کا درد سنائے دے رہا ہے، اب انہیں یہ سب دہشتگردی لگ رہا ہے .

میڈیا ٹوڈے نے بتایا کہ اسرائیل نے دھمکی دی کہ اسکی بڑی قیمت چکانی پڑے گی لیکن وہ قیمت اس سے بڑی کیا ہوگی جو اسرائیل 70 سال سے فلسطین پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور ان کے پیدا ہونے والے بچوں کو بڑا ہونے سے پہلے ہی مار دیتا اور کئی گھر تباہ کردیئے جبکہ انہیں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور سمیت در بدر ہونے پر مجبور کردیا اس سے بڑی قربانی کیا ہوگی. لہذا اب لگتا کہ وہ قیمت اسرائیل کے چکانے کا وقت آگیا ہے.

خیال رہے کہ قطرکی ثالثی میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات جاری ہیں اور کہا جارہا ہے اسرائیلی بچوں اور خواتین کے بدلے فلسطینی بچے او ر خواتین چھڑوانے کیلئے مزاکرات جاری ہیں،

Leave a reply