آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ رات کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر ضلع ژوب کے عام علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جبکہ اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو گھیرلیا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید علی رضا شاہ (عمر 31 سالہ جو ضلع سرگودھا کے رہائشی تھے) اور حوالدار نثار احمد (عمر 38 سالہ جو ضلع وہاڑی کے رہائشی تھے) نے بہادری سے جنگ لڑی اور شہید ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ہمارے بہادر جوانوں کی مقروض اور فخر کرتی ہیں .
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جدید اردو نظم کے بانی؛ نون میم راشد کا تعارف
حماس حملے؛ ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 800 سے بھی تجاوز کرگئی
کارٹون آرٹسٹ نامین ناصر الحبارہ نے گولڈن جوبلی مقابلے میں پوزیشن حاصل کرلی
چین نے ڈالر کے استعمال کا خاتمہ کرنے کا اعلان کردیا
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت آج بھی مکمل نہ ہو سکی
علاوہ ازیں اعلامیہ میں کہا گیا کہ مادر وطن کے لئے ان کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں جس سے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہمارے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے اور علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے آس پاس کے علاقوں کی صفائی کی جا رہی ہے۔

Shares: